• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 27 جون 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

قابض صیہونی فوج کا مسجد اقصیٰ پردھاوا،نمازیوں پر بدترین تشدد

جمعہ 20-03-2020
in خاص خبریں, صیہونیزم, فلسطین
0
قابض صیہونی فوج کا مسجد اقصیٰ پردھاوا،نمازیوں پر بدترین تشدد
0
SHARES
0
VIEWS

 (روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ)  نہتے فلسطینیوں کے خلاف قابض صیہونی فوج کی منظم وحشیانہ کارروائیاں جاری ، مسجد اقصیٰ میں نماز فجر کےدوران نمازیوں پر بدترین تشدد ، متعدد زخمی ،درجنوں فلسطینی باشندوں کو گرفتارکرلیا۔

مقامی ذرائع کے مطابق گزشتہ روز قابض صیہونی فوج نے نمازفجر کے دوران مسجد اقصیٰ میں گھس کر قبلہ اول کی بے حرمتی کرتے ہوئے نماز فجر ادا کرنے والے فلسطینی نمازیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا۔دوسری جانب قابض صیہونی فوج نے مقبوضہ بیت المقدس میں بیت لحم کے جنوبی قصبے میں قائم الدھیشہ پناہ گزین کیمپ میں تلاشی نام پر لوٹ مارکے دوران  متعدد فلسطینیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا  اور  رامز اللحام، یزن یووسف البلعاوی اور سایق اسیر مصطفیٰ الحسنات کو حراست میں لے لیا، شمالی غرب اردن میں گھر گھر تلاشی  کے نام پر خلیل مجد ابو سمرہ کو اس کے گھر سے حراست میں  لیا  ، مغربی جنین کے علاقے عرابہ میں تلاشی کے دوران ایھم عبداللہ ابو صلاح کو حراست میں لیا گیا

واضح رہے کہ قابض صیہونی فوج فلسطینیوں کو مسجد اقصیٰ سے بے دخل کرنے اور القدس کو یہویانے کیلئے غیر معمولی اشتعال انگیز اقدامات کررہی ہے ، گزشتہ روز ہی صیہونی پولیس  نے  مسجد اقصیٰ کے ڈائریکٹر عمر الکسوانی کو مسجد اقصیٰ میں بہ جماعت نماز کی ادائیگی کرنے پر ان کی رہائش  گاہ سے حراست میں لیا اور کئی گھنٹے حبس بے جا میں رکھنے کے بعد رہا کیا ۔

Tags: الدھیشہ پناہ گزین کیمپعمر الکسوانیقبلہ اوّلمسجد اقصیٰمقبوضہ بیت المقدس
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.