(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صیہونی فوج نے قصبے پر چھاپہ مارا اور چاروں طرف سے گھیر ے میں لےلیا، مکانوں کے مالکان کو تعمیراتی کام روکنے کے احکامات جاری کر نے کے بعد دیوار فاضل کے قریب اس قصبے کی 80 فیصد اراضی پر قبضہ کر لیا ۔
مقبوضہ فلسطین کے شمالی علاقے طولکرم کے قصبے خیربت عقبہ کو گزشتہ روزصیہونی فوج نے چاروں طرف سے گھیرلیا اور متعدد مکانوں کے مالکان کو تعمیراتی کام روکنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے اس قصبے کی 80 فیصد اراضی پر قبضہ کر کے مکانات کے مالکان کو بےدخل کر دیا ہے جبکہ ذائع کے مطابق یہ مکانات یوسف امارنیہ ، نہاد امرنیہ ، عبدرحیم امرنیہ ، ایمن امرنیہ، حوثیفہ امرنیہ، اور مصطفی بٹوی کی ملکیت ہیں،جبکہ مغربی جینن کے قصبے دہر الابید میں امارنیہ کا 2200 مربع میٹر مکان منہدم کرنےکا بھی حکم دیا ہے۔