(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صیہونی عقوبت خانوں میں زندگی کے سترہ سال گزارنے کے بعد بالآخر مظلوم فلسطینی کو گذشتہ روز رہا کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق مقبوضہ فلسطینی قیدی سعيد ابو بيہ کو صہیونی غیر قانونی عقوبت خانوں میں زندگی کے سترہ سال گزارنے کے بعد گزشتہ روز رہا کردیا گیا ، قابض صہیونی جیلوں میں روا رکھے جانے والے غیر انسانی سلوک کے باعث 17سال تک بےگناہی کی سزا کاٹنے پر مجبور فلسطینی قیدی سعيد ابو بيہ کو رہائی کے بعد بالآخر ان کےاہلخانہ کے سپرد کر دیا گیا۔
صہیونی جیل سے رہائی پانے والے فلسطینی شہری سعيد ابو بيہ کا کہناہےکہ صیہونی عقوبت خانوںمیں قید فلسطینی شہریوں پرصہیونی جلاد بدترین تشدد کرتے ہیں، فلسطینی باشندوں کو تکلیف دینے کیلئے نت نئے انتقامی اور وحشیانہ حربوں کا استعمال کیا جاتا ہے۔