(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صہیونی بلدیہ نے فلسطینیوں کی درجنوں دونم اراضی پر بلڈوزر چلادیا جس کے نتیجے میں فلسطینی شہریوں کے زیتون کے کئی پھل دار درخت اکھڑ گئے۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ روز مقبوضہ فلسطین میں مغربی کنارے میں اریحا کے علاقے النویمہ میں صہیونی بلدیہ کی جانب سے بغیر کسی نوٹس کے فلسطینی باشندوں کی ملکیت زیتون کے درختوں پر مشتمل درجنوں دونم اراضی کو بلڈوزر سے تباہ کردیا گیا جس کے نتیجے میں کئی زیتون کے درخت جڑ سے اکھڑ گئے ۔
واضح رہے کہ اس قبل بھی مغربی کنارے میں یہ اراضی صہیونی فوجی کارروائی کا نشانہ بنی ہے جس کے باعث درجنوں زیتون کے درختوں کو آگ لگا کر بڑے پیمانے پر نقصان پہنچایا گیا تھا۔