(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) گذشتہ 24 گھنٹوں کےدوران کورونا وائرس سے متاثرین کے 374 نئے کیس سامنے آئے، ان میں سے 37 کی حالت خطرے میں بیان کی جاتی ہے۔
قابض ریاست کی وزارت صحت کی جانب سےجاری بیان میں کورونا وائرس سے ہلاک ہونےوالے ایک شخص کی تصدیق کی گئی ہے جس کے بعد صیہونی ریاست میں مہلک وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد پانچ ہوگئی ہے ۔
اسرائیلی وزارت صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کےدوران کورونا متاثرین کے 374 نئے کیس سامنے آئے ان میں سے 37 کی حالت خطرے میں بیان کی جاتی ہے۔
واضح رہے کہ بدھ کے روز اسرائیلی کابینہ کا ہنگامی اجلاس ہوا جس میں کرونا سے نمٹنے کے لیے مزید ہنگامی اقدامات کا اعلان کیا گیا جس کے تحت پورے ملک میں لاک ڈاؤ کا اعلان کیا ہے ، صیہونی ریاست کے تمام غیر قانونی آباد کاروں کواپنے گھر سے صرف ایک سو میٹر تک جانے کی اجازت دی ہے جبکہ اسرائیلی کابینہ کی طرف سےلاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والے افراد کے خلاف قانونی کاررائی کا فیصلہ کیا گیا ہے، خلاف ورزی کرنے والوں کو چھ ماہ قید اور جرمانہ کی سزا کی منظوری دی گئی ہے۔