(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ )قابض فوجی فلسطینی باشندوں کی چھتوں پر چڑھ گئے اور ریلی کے شرکا پر براہ راست ربر کی گولیوں کے فائر کیے۔
ذرائع کے مطابق آج صبح مقبوضہ فلسطینی علاقے قلقیلیہ میں صہیونی فوج کی جانب سے فلسطینی باشندوں کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب سینکڑوں فلسطینی باشندے عمر بن الخطاب مسجد سے نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد صہیونی آباد کاروں کے خلاف ہفتہ وار پرامن ریلی نکال رہے تھے۔
قابض فوج نےمقامی فلسطینیوں کے گھروں کی چھتوں پر قبضہ کر کے ریلی کے شرکا ءپربراہ راست ربرمیں لپٹی دھاتی گولیوں کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 2 نوجوان شدید زخمی ہوگئے جبکہ بھاری مقدار میں آنسو گیس کی شیلنگ کی زد میں آکر متعدد افراددم گھٹنےکے باعث بے ہوش ہوئے جنکی بگڑتی حالت کو فوری طبی امداد کے ذریعے بحال کیا جاسکا ۔
اس موقع پر موجود صہیونی فوج کی گولیوں کی زدمیں آکر ریڈ کریسنٹ کی جانب سے طبی امدادپر معمور ڈاکٹر بھی زخمی ہو گیا۔