(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) قابض فوج کی جارحانہ کارروائی کے نتیجے میں متعدد فلسطینی گھروں میں محصورہو گئے جبکہ صہیونی فوج کی دھاتی گولیوں کی زد میں آکر درجنوں افراد زخمی ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق گذشتہ شب مقبوضہ فلسطین میں مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس کے مختلف علاقوں میں فلسطینی شہریوں اورقابض صہیونی فوج کے درمیان پرتشدد جھڑپیں ہوئیں جس کے نتیجے متعددفلسطینی باشندوں کو صہیونی تشدد کا نشانہ بنایا گیا جبکہ قابض فوج کیجانب سے دھاتی خول میں لپٹی ربر کی گولیوں کی براہ راست فائرنگ کی زد میں آکر کم سے کم 38 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
دوسری جانب نابلس میں ہی اوصرین کے مقام پر اسرائیلی فوجیوں نے فلسطینی شہریوں پربھاری مقدار میں آنسوگیس کی شیلنگ کی جس کے نتیجے میں متعدد فلسطینی دم گھٹنے سے بے ہوش ہوگئے جنہیں فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔