(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ ) صہیونی فوج نے الخلیل میں فلسطینی باشندوں کو انکے گھروں سے اغواء کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا
مقبوضہ فلسطین میں صہیونی فوج کا مقامی فلسطینیوں کے گھروں میں گھس کر املاک کو نقصان پہنچانے کے ساتھ ساتھ انہیں اغواکے بعد نا معلوم مقام پر منتقل کرنا جاری ہے۔
ذرائع کے مطابق صہیونی فوجیوں نے مقامی فلسطینی باشندوں کی نقل و حرکت کو روکنے کے لیےمقبوضہ فلسطین کے شہر الخلیل کے مختلف علاقوں میں عارضی چوکیاں قائم کر رکھی ہیں تاہم گزشتہ صبح صہیونی فوجیوں نے فلسطینی باشندے عیسیٰ ابو عرام اور سراج ابو ھشھش کو الخلیل میں الفوار پناہ گزین کیمپ کے نزدیکی قصبے میں انکے گھروں سےاغوا کےبعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔
دوسری جانب صہیونی فوج نے شعفاط پناہ گزین کیمپ پر بھی دھاوا بول دیا جس کے نتیجے میں فوج اور مقامی فلسطینی نوجوانوں کے درمیان جھڑ یں شروع ہوئیں اور متعدد افراد تشدد کا نشانہ بنائے گئے جبکہ صہیونی فوج نے نعیم ساب لبن نامی ایک فلسطینی باشندے کے گھر میں گھس کر روائیتی توڑ پھوڑ کی اور انھیں اغوا کر کےنامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے