(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صہیونی فوج کی جانب سے بے گناہ فلسطینیوں کو گرفتار کرنے کا سلسلہ جاری، قلقیلیہ کے قصبے سے دو فلسطینی نوجوان گرفتار،
مقامی ذرائع سےموصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق گذشتہ روزقابض صہیونی فوج نےمقبوضہ فلسطینی علاقے قلقیلیہ کے مشرق میں واقع قصبے عزون سے 2 فلسطینی نوجوانوں، محمد رضوان اور عکرمہ نصار کو ان کےگھروں سےتشدد کر تے ہوئے گرفتار کیا اور نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔
نوجوانوں کی گرفتاری کے حوالے سےصہیونی فوج کی جانب سے کوئی وجہ سامنے نہیں آئی ہے تاہم گذشتہ ماہ سے اب تک قابض ریاست کے فوجی اہلکار بڑے پیمانے پرفلسطینی نوجوانوں کو صہیونی آباد کاروں پر حملے اور اشتعال انگیزی پھیلانے کے بے بنیاد الزامات کی پاداش میں گرفتار کر کے نا معلوم مقامات پر منتقل کر رہے ہیں۔