(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صہیونی محکمہ بجلی کے5 روز سے بغیر کسی نوٹس کے بجلی کی ترسیل کو روکے جانے کے خلاف فلسطینی علاقہ مکینوں کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق مقبوضہ فلسطین میں گذشتہ روز مغربی کنارے کےشہر اریحا کے شمال میں واقع الجفتلک کے علاقے میں صہیونی محکمہ بجلی نے بغیر کسی قانونی نوٹس کے بلوں کی بروقت ادائیگی کے باوجود فلسطینی علاقےکی بجلی بند کردی جس کے نتیجے میں علاقہ مسلسل پانچ روز سے بند بجلی کے باعث شام ہوتے ہی علاقہ اندھیرے میں ڈوب جاتا ہے۔
قابض ریاست کے محکمہ بجلی گھرکے عہدیداران کی جانب سےبجلی کی فراہمی کو معطل کر نے کی کوئی وجہ نہیں بتائی گئی جس کے بعد فلسطینی علاقہ مکینوں کی جانب سےپانچ روزہ بجلی کی بندش پرصہیونی محکمے کے افسران کےاس شرپسندانہ اقدام کے خلاف ا حتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں علاقہ مکینوں نے بجلی کی فراہمی کو دوبارہ بحال کرنے لیے نعرے بازی کی۔