• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 11 فروری 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

قابض اسرائیل کی بربریت: مسخ شدہ اجساد، غزہ میں اجتماعی تدفین

شدید مسخ شدگی کے باعث شہداء کی شناخت ممکن نہ ہو سکی، اہلِ خانہ شدید صدمے میں۔

منگل 18-11-2025
in خاص خبریں, صیہونیزم, غزہ
0
قابض اسرائیل کی بربریت: مسخ شدہ اجساد، غزہ میں اجتماعی تدفین
0
SHARES
10
VIEWS

غزہ ۔روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ

غزہ کی وزارت صحت نے پیر کے روز بتایا ہے کہ اس نے 14 شہدا کی تدفین کا فیصلہ کیا ہے جن کے جسد خاکی قابض اسرائیل نے مسلسل حراست میں رکھے ہوئے تھے۔ یہ فیصلے اس وقت کیے گئے جب شہدا کے جسم بری طرح مسخ ہونے اور شناختی نشان مٹ جانے کے باعث ان کی پہچان ممکن نہ رہی۔

وزارت صحت نے کہا کہ تدفین کا تمام عمل مقررہ اصولوں کے مطابق انجام دیا گیا۔ اس موقع پر اس نے واضح کیا کہ قابض اسرائیل کی تحویل میں موجود باقی شہدا کے جسد خاکی کی شناخت کے لئے کوششیں بدستور جاری ہیں۔

وزارت صحت کے مطابق جنگ بندی کے اعلان کے بعد سے بین الاقوامی کمیٹی برائے ریڈ کراس کے ذریعے 315 شہدا کے جسد خاکی وصول کیے جا چکے ہیں جن میں سے صرف 89 کی شناخت ممکن ہوئی۔ جبکہ 182 شہدا کو محدود طبی سہولتوں اور جسد خاکی کو طویل عرصے محفوظ نہ رکھ سکنے کی وجہ سے نامعلوم اجتماعی قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا۔

وزارت صحت نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ آزاد اور غیر جانبدارانہ عالمی تحقیقاتی کمیٹیاں تشکیل دے تاکہ ان ہولناک جرائم کو بے نقاب کیا جا سکے جو قابض اسرائیل نے گذشتہ ہفتوں کے دوران فلسطینی شہدا کے جسد خاکی کے ساتھ روا رکھے۔

وزارت نے بتایا کہ طبی عملے نے جن مناظر کا مشاہدہ کیا وہ بیان سے باہر ہیں اور انسانی حرمت اور میت کے احترام کی کھلی پامالی کی علامت ہیں۔

دوسری جانب وزارت صحت نے عالمی ادارہ صحت کے تعاون سے ان فلسطینی مریضوں کے ایک گروہ کا استقبال کیا جنہوں نے اندرون فلسطین کے ہسپتالوں میں اپنا علاج مکمل کیا اور اپنی خواہش کے مطابق غزہ واپسی اختیار کی۔ یہ تمام افراد سات اکتوبر سنہ 2023 سے قبل اسی علاقے میں موجود تھے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق غزہ کے 89 فلسطینی مریض اور ان کے ہمراہ موجود افراد جنگِ نسل کشی کے آغاز سے پہلے القدس میں علاج کی غرض سے موجود تھے۔

Tags: Free PalestineGaza under attackHuman rights violationIsraeli aggressionWar crimes in Gazaاسرائیلی قبضہعالمی یکجہتیغزہ میں نسل کشیفلسطینی مزاحمتمسجد اقصیٰ
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.