• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 2 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

فلسطینیوں کےخلاف اسرائیلی مظالم پر عالمی خاموشی شرمناک ہے،سلوینیا

پیر 09-12-2019
in خاص خبریں, صیہونیزم, عالمی خبریں, غزہ, فلسطین
0
فلسطینیوں کےخلاف اسرائیلی مظالم پر عالمی خاموشی شرمناک ہے،سلوینیا
0
SHARES
0
VIEWS

(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ)  فلسطینی وزیرخارجہ سےملاقات میں سلوینیاوزیرخارجہ کا کہنا ہے کہ  اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں پر جاری مظالم پر عالمی برادری اور یورپی یونین کی خاموشی شرمناک ہے۔

اٹلی کے دارالحکومت روم میں سلوینیا کے وزیرخارجہ میروسلاؤ سیرار نے فلسطینی وزیر خارجہ ریاض المالکی سے ملاقات کی ،  اس  موقع پر سلوینیا کے وزیرخارجہ نے فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی ریاست کی انتقامی اور جارحانہ سرگرمیوں کی شدید مذمت  کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ انتہائی خطرناک ہے، فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی مظالم پر عالمی برادری اور یورپی یونین کی خاموشی شرمناک ہے۔

انھوں نے کہا کہ یورپی یونین کی نئی قیادت فلسطینیوں کے ساتھ نا انصافی اور فلسطینی قوم کے بنیادی مطالبات کو نظرانداز کرنے کا کوئی اقدام قبول نہیں کرےگی، عالمی برادری کو فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی انتقامی اقدامات کا نوٹس لینا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ سلوینیا فلسطین میں یہودی بستیوں کی تعمیر کو غیرقانونی قرار دیتا اور دو ریاستی فارمولے کے تحت مسئلہ فلسطین کے حل کی حمایت کرتا ہے۔

اس موقع پر فلسطینی وزیرخاجہ نے اپنی سلوینی ہم منصب کے سامنے فلسطین کی موجودہ صورت حال، امریکی انتظامیہ کی طرف سے اسرائیل کی حمایت میں کیے گئے اقدامات اور ان کے مضمرات اور حال ہی میں امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو کے فلسطین میں یہودی آباد کاری کے حوالے سے متنازع موقف پر تفصیلی بریفنگ دی۔

Tags: "ریاض المالکی"اسرائیلی مظالم ؎فلسطینمیروسلاؤ سیراریورپی یونین
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.