(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) مظاہرین کاکہنا ہے کہ منظم قاتل صہیونی گروہوں کو صیہونی فوج اور دیگر سیکیورٹی ایجنسیز کی سرپرستی حاصل ہے جو سوچے سمجھے منصوبے کے تحت نہتے فلسطینیوں کی نسل کشی کررہےہیں۔
مقبوضہ فلسطین میں قابض صیہونی ریاستی سرپرستی میں قاتل صیہونی گروہوں کے ہاتھوں فلسطینیوں اور عربوں کی منظم نسل کشی کے خلاف گذشتہ روز مقبوضہ بیت المقدس کے شہر جنین کے شمالی مشرقی علاقے ام الفحم میں ام الفحم اسکوائر پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس می سینکڑوں افراد نے شریک ہوکر صہیونی گروہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔
مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر فلسطینیوں کی منظم نسل کشی کے خلاف نعرے درج تھے۔
واضح رہے کہ صیہونی فوج اور پولیس شرپسند صیہونی قاتل گروہوں کے فلسطینیوں کے قتل کے واقعات پر دانستہ پردہ ڈالنے اور خاموشی کا مظاہرہ کرنے کی پالیسی پرعمل پیرا ہےجس کے باعث گذشتہ سال 2020 کے دوران قاتل صیہونی گروہوں کے ہاتھوں 14 فلسطینی باشندوں کا قتل کیا گیا جس کے ملزم تاحال نامعلوم ہیں ۔