بیت المقدس(روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) روضہ ابراہیمی کے متولی حفظی ابوسنینہ نے بتایا ہے سیکڑوں کی تعداد میں اسرائیلی فوجیوں نے منگل کی صبح حملہ کرکے روضہ ابراہیمی کو اپنے حصار میں لے کر فلسطینیوں کا داخلہ بند کردیا۔
روز نامہ قدس کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق سیکڑوں صیہونی روضہ ابراہیمی میں داخل ہوئے اور وہاں اپنا مذہبی تہوار منایا ہے جس پر علاقے کے مسلمانوں میں شدید اشتعال پیدا ہوگیا۔دوسری جانب صہیونی وزیر زراعت کی سرکردگی میں بھی صیہونیوں کے ایک گروپ نے مسجد الاقصی میں داخل ہوکر اس مقدس مقام کی بے حرمتی کا ارتکاب کیا ہے۔ایک اور اطلاع کے مطابق اسرائیلی فوجیوں نے غرب اردن کے مختلف علاقوں سے کم سے کم سولہ فلسطینیوں کو اغوا کرلیا ہے۔
حماس پر مکمل فتح کا امکان نا ہونے کے برابر ہے : امریکی حکام
(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) امریکہ انتظامیہ کے بعض انتہائی سینئر حکام کا کہنا ہے کہ امید...
Read more