• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 2 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

فلسطینی پناہ گزین دیگر ممالک میں بھی اذیت ناک زندگی گزارنے پر مجبور

منگل 10-03-2020
in خاص خبریں, صیہونیزم, عالمی خبریں, فلسطین
0
فلسطینی پناہ گزین دیگر ممالک میں بھی اذیت ناک زندگی گزارنے پر مجبور
0
SHARES
0
VIEWS

 (روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) قابض صیہونی ریاست کی جانب سے اپنے ہی وطن سے بے دخل کئے جانے والے فلسطینی پناہ گزین لبنان کے پناہ گزین کیمپ میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں جہاں نہ بجلی ہے اور نہ ہی پانی  نہ گیس ہے اور نہ ہی کوئی روزگارکا بندوبست ہے حتیٰ کہ مرنے کے بعد قبر کیلئے زمین حاصل کرنے کیلئے بھی ایک تکلیف دہ مرحلے سے گزرنا پڑتا ہے۔

لبنان میں فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے قائم کردہ کیمپوں میں بسنے والے فلسطینیوں کی زندگی اور موت دونوں ہی مشکل ہو چکی ہیں، ان پناہ گزین کیمپوں میں دارالحکومت بیروت میں‌قائم ایک کیمپ کو ‘برج البراجنہ’کا نام دیا جاتا ہےجس میں فلسطینی پناہ گزینوں کو بنیادی انسانی ضروریات تک دستیاب نہیں ہیں۔

فلسطینی پناہ گزینوں‌ کی بہبود کی ذمہ دار اقوام متحدہ کی ایجنسی "اونروا’ کے  مطابق برج البراجنہ کیمپ میں 16 ہزار فلسطینی آباد ہیں اور حالیہ عرصے کے دوران برج البراجنہ پناہ گزین کیمپ میں فلسطینی پناہ گزیںوں کی تعداد میں اضافے کے بعد ان پر عرصہ حیات مزید   تنگ ہوگئی  ہے۔

پورے پناہ گزین کیمپ کے لیے قبرستان کی جگہ صرف ایک سومربع میٹر رکھی گئی ہےجو ایک فٹ بال کا گراؤنڈ تھا جس کو 1982ء میں اسرائیل کی لبنان پر جارحیت کے دوران وہاں‌ پر موجود فلسطینی پناہ گزینوں کو بھی حملوں‌کا نشانہ بنایا گیا۔ سنہ 1985 اور 1988ء کی جنگ میں‌بھی فلسطینی پناہ گزینوں کو اپنی میتیں اسی جگہ دفن کرنے پرمجبور کیا گیا، اس کے بعد اس کیمپ کے مکینوں کو کئی بار کے مطالبات کے بعد ایک سو مربع میٹر کی جگہ الاٹ کی گئی جسے قبرستان کا درجہ دیا گیا۔

فلسطینی پناہ گزینوں کا کہنا ہے کہ وہ قبروں پر قبریں بنانے پرمجبور ہیں،  قبرستان میں ایک اینچ جگہ بھی نہیں بچی،  برج البراجنہ کیمپ کے مکینوں‌کا کہنا ہے کہ آنے والے وقت میں ان کے لیے اور بھی مشکلات میں اضافہ ہوسکتا ہے۔

Tags: 'برج البراجنہبیروتفلسطینی پناہ گزینلبنان
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.