(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) فلسطینی وزیرخارجہ نے فلسطین کی جانب سے اپنی حمایت کی یقین دہانی کے ساتھ فلسطینی سرزمین پر صیہونی ریاست کی جانب سے سنگین جنگی جرائم کی تحقیقات کے عمل کو بغیر رکے تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
فلسطینی وزیربرائے خارجہ امور اور تارکین وطن ریاض المالکی نے جمعرات کو ہیگ میں بین الاقوامی فوجداری عدالت (آئی سی سی) کی چیف پراسیکیوٹر فتوؤ بینسوڈا سے ملاقات کی ، ملاقات میں صیہونی ریاست اسرائیل کے خلاف باضابطہ تحقیقات کے آغاز پرعدالت کے جراتمندانہ اقدام پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئےہر ممکن فلسطینی تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔
فلسطینی وزیرخارجہ نے اسرائیل کے خلاف سنگین جنگی جرائم کی تحقیقات کے عمل میں چیف پراسیکیوٹر اور عدالتی عملے کو درپیش خطرات میں فلسطینی لیڈر شپ کی جانب سے اپنی حمایت کی یقین دہانی کے ساتھ فلسطینی سرزمین پر صیہونی ریاست کی جانب سے سنگین جنگی جرائم کی تحقیقات کے عمل کو بغیر رکے تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیا ۔