(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ)اسلامی جہاد کا کہنا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی نے فلسطینی قوم کے جذبات کو ٹھیس پہنچائی ہے ایک طرف فلسطینی اتھارٹی صیہونی ریاست کے ساتھ ہرقسم کے تعلقات ختم کرنے اور تمام معاہدے توڑ نے کی بات کرتی ہے اور دوسری طرف اتھارٹی کےوزرا صہیونی دشمن کے ساتھ مذاکرات کی بات کرتے ہیں۔
مقبوضہ فلسطین کی مزاحتمی تحریک اسلامی جہاد کی جانب سے فلسطینی اتھارٹی کے وزیرخارجہ ریاض المالکی کے اس بیان کی شدید مذمت کی گئی ہے جس میں انھوں نے صیہونی ریاست کے وزیر اعظم بنجمن نیتن یاھو کے ساتھ مذاکرات کی خواہش کا اظہار کیا ہے ۔
اسلامی جہاد کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی کے وزیرخارجہ کے بیان سے فلسطینی قوم کے جذبات کو تکلیف پہنچی ہے ان کا بیان اتھارٹی کی مایوسی اور ناکامی کا کھلا اعتراف ہے۔
اسلامی جہاد کا کہنا تھا کہ فلسطینی اتھارٹی کے اسرائیل کے ساتھ قول و فعل میں مکمل تضاد ہے ،ایک جانب وہ اسرائیل کے ساتھ ہرقسم کے تعلقات ختم کرنے اور تمام معاہدے توڑ نے کی بات کرتی ہے اور دوسری طرف اتھارٹی کےوزرا صہیونی دشمن کے ساتھ مذاکرات کی بات کرتے ہیں۔