(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) فلسطینی وزیراعظم نے جرمن وزیرخارجہ کو بتایا کہ صدر محمود عباس "اسرائیل” اور امریکہ کے ساتھ تمام معاہدوں کو ان کی روح کے مطابق پورا کرنے کیلئے عزم ہیں اور وہ ان معاہدوں کو مکمل کرنے کی بھرپور صلاحیت بھی رکھتے ہیں۔
وزیراعظم ہاوس سے جاری بیان کے مطابق آج فلسطینی وزیراعظم محمد اشتیہ نے جرمن وزیر خارجہ ہائیکو ماس سے رام اللہ میں اپنے دفتر میں ملاقات کی ، ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور سمیت مسئلہ فلسطین کے حل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔
اس موقع پر وزیراعظم محمد اشتیہ کا کہنا تھا کہ "اسرائیل” کی جانب سے ہمیں تشدد کے دائرے میں گھسیٹنے کی کوشش کی جارہی ہے انھوں نے کہا کہ فلسطینیوں کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزیوں کے ساتھ شہریوں کو ہراساں کرنے کا سلسلہ جاری رکھنے کی اجازت نہیں دی جائے گی ، اور ہمیں تشدد کے دائرے میں گھسیٹنے کی اس کی کوششوں کو جاری نہیں رکھا جائے گا۔