(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) مزاحتمی تحریک اسلامی جہاد نے کہا ہے کہ امریکا اور اسرائیلی نام نہادسازشی امن منصوبے کو غرب اردن اور القدس میں فدائی حملوں کے ذریعے زمین میں دفن کردیں گے۔
فلسطینی تنظیم اسلامی جہاد کے سرکردہ رہ نما جمیل علیان نے اپنے بیان میں کہا ہےکہ اب وقت آگیا ہے کہ فلسطینی اپنے حقوق کے حصول ، القدس کوقابض ریاست کے چنگل سے چھڑانے اور مسئلہ فلسطین کے دوریاستی حل کیلئے پیش کردہ امریکہ اور صیہونی سازشی نام نہاد امن منصوب ے صدی کی ڈیل کو ناکام بنانے کیلئے بیت المقدس اور غرب اردن میں قابض فوج پر فدائی حملے کرے۔
انھوں نے کہا کہ فلسطینیوں کے خلاف صہیونی ریاستی دہشتگردی میں اضافہ دراصل صدی کی ڈیل کو فلسطینی قوم پر طاقت کے ذریعے مسلط کرنے کی مذموم کوشش ہے ، قابض ریاست جنتا چاہے ظلم کرلے مگر فلسطینی قوم اور اسلامی جہاد فدائی حملوں سے فلسطین کی سرزمین میں دفن کر کے رہیں گے، پوری مسلم امہ کو فلسطینی قوم اور اس کی تحریک آزادی پر بھرپور اعتماد ہے، ہر فلسطینی قضیہ فلسطین کو اولین ترجیح دیتا ہے۔
علینا کا مزید کہنا تھا کہ اس وقت خطے اور پوری دنیا میں امریکا اسرائیل کے خلاف نفرت بڑھ رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کسی عرب ملک نے امریکا اور اسرائیل کے سازشی منصوبے کوآگے بڑھانے میں مدد کی یقین دہانی نہیں کرائی ہے۔