(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) فلسطینی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ گذشتہ ہفتے غزہ کے سمندر میں پراسرار دھماکے کے نتیجےمیں فلسطینی ماہی گیروں کی شہادت میں صیہونی ریاست کے ملوث ہونے کے ثبوت مل گئےہیں۔
فلسطینی وزارت داخلہ کے ترجمان ایاد البزم نے بتایا کہ فلسطینی وزارت داخلہ اور نیشنل سیکیورٹی کی جانب سے ماہی گیروں کی بم دھماکے میں شہادت کے واقعے کی تحقیقات مکمل کرنے کے بعد رپورٹ جاری کی گئی ہے جس میں تصدیق کی گئی ہے کہ اس واقعے صیہونی ریاست ملوث ہےفلسطینی ماہی گیروں کو فلسطینی مزاحمت کاروں کے راکٹ نے نشانہ نہں بنایا، ان کے جالے میں اسرائیلی ڈرون کے ٹکڑے ملے ہیں جس میں دھماکا خیز مواد کی موجودگی کی تصدیق کی گئی ہے ۔
ابتدائی طورپر صہیونی فوج کی جانب سے اس واقع پر مؤقف تھا کہ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب فلسطینی مزاحمت کار سمندر مںی راکٹ فائرنگ کی مشق کر رہے تھے تاہم فلسطینی وزارت داخلہ کی جانب سے صہیونی ریاست کے ان بے بنیاددعوؤں کو مستردکردیا گیا ہے اور فلسطینیوکی شہادت مین صہیونی فوج کے دھماکہ خیزمواد کے حامل ڈرون کو ذمہ دار ٹہرایا گیا ہے۔