(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ )قابض اسرائیلی جیلوں میں بھوک ہڑتالی فلسطینی قیدیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے فلسطینی قصبے ابو دس میں عام ہڑتال کامیابی سے اپنے اختتام کو پہنچ گئی ،ہرتال کے دوران تمام کاروباری مراکز بند اور معمولات زندگی مکمل طور پر معطل رہے ۔
تفصیلات کے مطابق بیت المقدس کے نواحی علاقے ابو دس میں بھوک ہڑتالی فلسطینی قیدیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے عام ہڑتال کامیابی سے ہمکنار ہو کر اختتام پذیر ہو گئی۔ہڑتال کے دوران علاقے کے تمام کاروباری مراکز،سرکاری دفاتر اور تعلیمی ادارے مکمل طور پر بند رہے بعد ازاں جمعہ کی نماز کے بعد احتجاجی مظاہرین نے اسرائیلی ریاست کے خلاف ریلیاں نکالی اور احتجاج کیا۔
یاد رہے کہ اس عام ہڑتال کا اعلان علاقے کی تمام سیاسی اور مذہبی نمائندہ جماعتوں نے باہمی مشاورت سے کیا تھا جس کا مقصد اسرائیلی جیلوں میں اپنے مطالبات کی منظوری کے لیے بھوک ہڑتال پر بیٹھے فلسطینی قیدیوں سے یکجہتی کا اظہار تھا۔