• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 21 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

فلسطینی قیدی صیہونی جیل توڑنے میں کامیاب

منگل 07-09-2021
in خاص خبریں, فلسطین
0
فلسطینی  قیدی صیہونی جیل توڑنے میں کامیاب
0
SHARES
0
VIEWS

(روزنامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ) صیہونی فو ج کی جانب سے جاری کردہ بیان میں اعلان کیا گیا ہے کہ عمر قید کاٹنے والے چھ فلسطینی قیدی جس میں سے ایک اسلامی مزاحمتی تحریک جہاد اسلامی کے عسکری ونگ الاقصیٰ مارٹیئرز بریگیڈ کے سابق کمانڈر زکریا زبیدی اور ان کے پانچ ساتھی شامل تھے اسرائیل کی جدید ترین سیکیورٹی آلات سے لیس جیل توڑ کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق مقبوضہ فلسطین کے شمالی شہرجنین میں قائم اسرائیل کی جدید ترین جیل "جلبوع” جوانتہائی جدید ترین سیکیورٹی آلات سے لیس ہونے کی وجہ سے (سیف ) بھی کہلاتی ہے سے فلمی اندازمیں سرنگ کے ذریعے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں، اسرائیل کے معروف انگریزی اخبار کے مطابق فلسطینی قیدیوں میں سے پانچ قیدی اسرائیلی باشندوں پر قاتلانہ حملے میں شامل ہیں جبکہ الاقصیٰ مارٹیئرز بریگیڈ کے سابق کمانڈر زکریا زبیدی اسرائیل کی سلامتی کے خلاف سرگرمیوں میں ملوث ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے مڈل ایسٹ آئی نےاسرائیلی جیل سے فرار ہونےوالے فلسطینی قیدیوں کے فرار کو ہالی وڈ کی مودی” دی شاشنک ریڈیمپشن” سے تشبیہ دیا ہے، اپنی رپورٹ میں اس کو بالکل فلمی انداز کا فرار قرار دیتے ہوئے اسرائیلی سیکیورٹی اداروں کی تضحیک کی ہے، ایسی ہی تضحیک آمیزرپورٹ برطانیہ کے معروف اخبار "ڈیلی میل ” نے بھی شائع کی اوراس کو ہالی وڈ کی مودی سے تشبیہ دی۔

فلسطینی قیدیوں کے فرارپر صیہونی ریاست کے وزیراعظم نفتالی بینیٹ نےمتعلقہ ادارے کے وزیرسے بریفنگ لیتے ہوئے اس کو سنگین غفلت قرار دیا ہے جبکہ دوسری جانب مقبوضہ فلسطین میں صیہونی ریاستی دہشتگردی کے خلاف برسرپیکار اسلامی مزاحمت کی تنظیم حماس کے ترجمان فوزی برہوم نے کہا کہ یہ ایک ’عظیم فتح‘ ہے جو ثابت کرتی ہے کہ ’دشمن کی جیلوں کے اندر ہمارے بہادر سپاہیوں کے عزم اور ارادے کو شکست نہیں دی جا سکتی۔‘

وا ضح رہے کہ تمام چھ فلسطینی قیدیوں نے اپنے غسل خانے کے فرش میں انتہائی تنگ سرنگ بنا کروہاں سے فرار ہونے کا راستہ بنایا تھا، سرنگ کا دوسرا سرا بظاہر جیل کے باہر سڑکے کے پاس نکلتا ہے۔

Tags: جلبوعجیل توڑچھ فلسطینیصیہونی جیلفلسطینی قیدیمقبوضہ فلسطین
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.