(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صیہونی فوج نے فلسطینیوں پر عرصہ حیات تنگ کردیا ہے ،مسجد اقصیٰ کے نمازیوں، مرابطین اور محافظوں کو اغواء کر کے غائب کردیا جاتا ہے، مسلمانوں کا مسجد اقصیٰ میں داخل ہونا اور عبادت کرنا جرم بن چکا ہے۔
مقبوضہ فلسطین کے شہر اور فلسطین اتھارٹی کے ہیڈ کوارٹر رام اللہ میں مسجد اقصیٰ پر صیہونی فوج اور پولیس کے حملے جس میں تین فلسطینی زخمی اور متعدد گرفتار ہوئے اس اقدام پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے اپنے شدید ردعمل میں فلسطینی پارلیمنٹ کے سینیر رکن احمد عطون نے کہا کہ قابض صہیونی ریاست مسجد اقصیٰ کو نمازیوں سے خالی اور فلسطین کومسجد اقصیٰ کے وجود سے محروم کرکے اپنے مذموم عزائم آگےبڑھا نے کی سازشوں میں مصروف ہے ۔
انھوں نے فلسطینی قوعم سے مسجد اقصیٰ کے خلاف صہیونی دشمن کی ریشہ دوانیوں کو ناکام بنانے اور یہودیوں کے بلوائیوں کو روکنے لیے نفیر عام کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینی قوم دفاع قبلہ اول اور مسجد اقصیٰ کی بقاء کی جنگ لڑ رہی ہے، اس جنگ میں القدس بھی شامل ہے اور ہمیں القدس اور الاقصیٰ کی بقاء کی جنگ کو منطقی انجام تک پہنچانا ہے۔
انکا مزید کہنا تھ اکہ شرپسند یہودی آباد کاروں کے مسجد اقصٰی پرمنظم دھاوے اور مقدس مقام کی مسلسل بے حرمتی اسرائیلی ریاست کے نسل پرستانہ سنگین جرائم کا تسلسل ہے۔