(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) مقبوضہ فلسطین میں صیہونی ریاست کےغیر قانونی اقدامات کی مذمت دنیا بھر میں جاری ہے تاہم اسرائیلی ریاست اپنے غیر قانونی اقدامات سے باز آنے پر راضی نہیں ، فرانسیسی حکومت نے اسرائیلی حکومت نے توسیع پسندانہ منصوبے کی مذمت کرتے ہوئے صہیونی ریاست سے یہودی آباد کاری کے منصوبوں سے باز رہنے کا مطالبہ کیا ہے۔
مقبوضۃ بیت المقدس میں فرانسیسی قونصل خانے کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ اسرائیل کا غرب اردن میں 1936 مکانات کی تعمیر کا اعلان ناقابل قبول اور خطے میں امن کے لیے کی جانے والی کوششوں کے لیے تباہ کن ہے، اسرائیل کی طرف سے یہودی آباد کاری، غرب اردن میں یہودیوں کو بسانا اور مشرقی بیت المقدس میں توسیع پسندانہ منصوبوں پر کام جاری رکھنا بین الاقوامی برادری کے لیے باعث تشویش ہے۔
فرانسیسی قونصل خانے کا کہنا ہے کہ فلسطین میں یہودی آباد کاری کے خلاف سلامتی کونسل کی قرارداد 2334 واضح طورپر عالمی برادری کے موقف کی عکاسی کرتی ہے، عالمی برادری کواسرائیل پراس قرار داد عمل درآمد کے لیے دباؤ ڈالنا چاہیے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ فلسطینی علاقوں میں یہودی آباد کاروں کے لیے مسلسل گھروں کی تعمیر اور توسیع پسندی دو ریاستی حل میں ایک بڑی رکاوٹ ہے۔