(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) او آئی سی کا کہنا ہے کہ غرب اردن میں یہودی آباد کاری اور توسیع پسندی کی سرگرمیوں میں ملوث عالمی کمپنیوں کو بلیک لسٹ کرنا اہم قدم ہے، عالمی ادارے کو اس حوالے سے مزید اقدامات کرنا چاہئیں
اسلامی تعاون تنظیم’او آئی سی’ کے جدہ میں قائم صدر دفتر کی طر ف سے جاری بیان میں اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کمیٹی کی طرف سے فلسطین کے علاقے مقبوضہ مغربی کنارے میں قائم کی گئی یہودی کالونیوںمیں کام کرنے والی اسرائیلی اور عالمی کمپنیوںکی فہرست جاری کرنے اور غرب اردن میں یہودی بستیوں میںکام کرنے والی کمپنیوں کو بلیک لسٹ کرنے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ غرب اردن میں یہودی آباد کاری اور توسیع پسندی کی سرگرمیوں میں ملوث عالمی کمپنیوں کو بلیک لسٹ کرنا بڑا اور اہم قدم ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل اور دیگر عالمی ادارے مل کر فلسطینی علاقوں میں یہودی بستیوں کی تعمیر روکنے کے لیے اپنی ذمہ داریاں ادا کریں، عالمی ادارے کو اس حوالے سے مزید اقدامات کرنا چاہئیں۔
مقبوضہ مغربی کنارے میں قائم کی گئی اسرائیل کی غیرقانونی بستیوں کو بھی عالمی اداروں کی طر ف سے غیرقانونی قرار دیا گیا ہے۔ سنہ 1967ء کی جنگ کے دوران قبضے میں لیے گئے فلسطینی علاقوں میںکسی قسم کی تعمیرات اور آباد کاری اسرائیل کے لیے غیرقانونی ہیں