(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) جوائنٹ لسٹ کے چیئرمین نے کہا ہے کہ تمام عرب چاہتےہیں کہ انتخابات میں اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاھو کو شکست ہو۔
چارعرب سیاسی جماعتوں کے اتحاد "جوائنٹ لسٹ” کے چیئرمین "ايمن عودة” کا نے”مقبوضہ فلسطین” کے شہر”حیفہ” میں اسرائیلی انتخابات میں اپنا ووٹ کاسٹ کرنے کے بعدمیڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ ہماری پوری کوشش ہے کہ شدت پسند اسرائیلی وزیراعظم "نیتن یاھو” کو آئندہ انتخابات میں کامیاب نا ہونے دیں۔ انھوں نے کہا کہ صیہونی ریاست کی جانب سے فلسطینیوں کو دوسرے درجے کا شہری بنانے کی بھرپورکوشش کی جارہی ہے لیکن ہم کسی بھی صورت صیہونی ریاست کے ظالمانہ فیصلے کو تسلیم نہیں کریں گے یہی وجہ ہے کہ گزشتہ الیکشن سے اس اگر الیکشن کا موازنہ کیا جائے تو ٹرن آؤٹ واضح طور پر زیادہ ہے جو اس بات کی دلیل ہے کہ فلسطینی اپنے حقوق کیلئے پیچھے نہیں رہیں گے۔
انھوں نے بتایا کہ 2015 کے الیکشن میں عرب ووٹرزکا تناسب 50 فیصد تھا جبکہ اس الیکشن میں یہ تناسب 63 فیصد ہے جو اس بات کی دلیل ہے کہ فلسطینی اپنے حقوق سے دستبردار ہونے کو تیار نہیں ہیں