(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) فلسطینی صدر نے فلسطینی انتخابات کی منسوخی کا ذمہ دار قابض ریاست کو ٹھہراتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل نے فلسطینی اتھارٹی کی سیاسی سرگرمیوں پر پابندی عائد کردی ہے۔
2004 سے صدر مملکت کے عہدے پر فائز فلسطینی صدر محمود عباس نے گذشتہ روز مقبوضہ مشرقی بیت المقدس میں انتخابی عمل میں مشکلات پیدا کرنے اور اس کے نتیجےمیں پوری فلسطین میں ہونےوالے انتخابات کا ذمہ دار صیہونی ریاست کر ٹھہراتے ہوئے کہا ہے کہ ‘اسرائیل’ نے ابھی تک آگاہ نہیں کیا ہے کہ وہ گذشتہ انتخابات کی طرح مشرقی بیت المقدس میں بھی ڈاک کے ذریعہ رائے دہندگی کی اجازت دے گا یا نہیں اور اس کے ساتھ ساتھ صیہونی ریاست نے فلسطینی اتھارٹی کی سیاسی سرگرمیوں پر پابندی عائد کردی ہے ان سرگرمیوں میں انتخابی مہمات بھی شامل تھیں ۔