(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) فلسطینی قانون ساز کونسل کے ڈپٹی اسپیکر مقبوضہ بیت المقدس میں بڑھتی ہوئی یہودی سرگرمیوں کی نشاندہی کرتے ہوئے فلسطینیوں سے القدس کے تحفظ کیلئے اپنا کردار اداکرنے کا مطالبہ کردیا۔
غزہ میں القدس کی 13 ویں سائنسی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئےفلسطینی قانون ساز کونسل (پی آئی سی) کے ڈپٹی اسپیکر احمد بہار نے کہا ہے کہ مقبوضہ بیت المقدس میں صیہونی ریاست کی تیزی سے بڑھتی ہوئی غیر قانونی سرگرمیوں ، بیت المقدس کے ثقافتی اور اسلامی ورثے کو ختم کرنے اور اس کے مقدس مقامات خصوصا مسجد اقصیٰ کے اسلامی تشخص کو نقصان پہنچانے کے اسرائیلی ارادوں سے متنبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقبوضہ بیت المقدس اور اس کی آبادی کو لاحق خطرات سے نمٹنے کے لئے تمام شعبے سے تعلق رکھنے والے فلسطینی عوام القدس کے دفاع اور تحفظ کیلئے اٹھ کھڑیں ہوں ۔
انھوں نے کہا کہ قابص دشمن مقبوضہ بیت المقدس میں اپنے غیر قانونی اثر رسوخ کو بڑھانے کیلئے غیر انسانی ہتھکنڈے استعمال کررہا ہے جس کا مقصد فلسطینیوں سے اس مقدس سرزمین سے دستبردار کرنا ہے ۔ا
انھوں نے یروشلم میں اسرائیلی سنگین جرائم میں اضافے سے نمٹنے کے لئے عرب ، اسلامی ممالک ، عرب لیگ اور اسلامی تعاون تنظیم کے فیصلہ کن مؤقف اور منہ توڑ جواب کی ضرورت پر زور دیا۔