(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) فلسطینی اتھارٹی کی طرف سے اسیران کی کفالت کے لیے دیے جانے والیے ماہانہ الائونس بند کیے جانے پراسرائیلی جیلوں میں قید درجنوں فلسطینی قیدیوں نے بہ طور احتجاج بھوک ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔
مقبوضہ فلسطین میں قیدیوں کی تفصیلات فراہم کرنےوالے اداراے کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ رام اللہ اتھارٹی مخصوص سابق اور موجودہ اسیران کے اہل خانہ کی کفالت کر رہی ہے ، سیاسی بنیادوں پردرجنوں اسیران کو ان کےمعاشی حقوق سے محروم کیا جارہاہے۔
جاری ایک بیان میں کہا گیا ہےکہ 25 دسمبر بروز بدھ سے صیہونی زندانوں میں قید 37 فلسطینیوں نے رام اللہ اتھارٹی کے انتقامی حربوں اور معاشی انتقام کے خلاف بہ طور احتجاج بھوک ہڑتال کرنےکا فیصلہ کیا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ بھوک ہڑتال کا اعلان کرنے والے اسیران کے اہل خانہ گذشتہ دو سال سے فلسطینی اتھارٹی کے معاشی انتقام کا شکار ہیں، دوسری طرف فلسطینی سماجی اور سیاسی جماعتوں نے رام اللہ اتھارٹی کی اسیران دشمن پالیسی کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ رام اللہ اتھارٹی اسیران کا معاشی قتل عام کررہی ہے۔