(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) متحدہ عرب امارات کی فضائی کمپنی اتحاد ائیر ویز کے طیارے نے دوسری دفعہ فلسطین کے لئے طبّی امدادی سامان کے نام پر براہ راست اسرائیل کے لئے پرواز کی۔
فلسطین کے وزیر اعظم محمد اشتی نے مقبوضہ دریائے اردن کے مغربی کنارے کے شہر رام اللہ میں غیر ملکی ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے متحدہ عرب امارات کی جانب سے مقبوضہ فلسطین کیلئے امدادی سامان کے نام پر خصوصی پرواز پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ "ہمیں متحدہ عرب امارات کی امداد کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں دی گئی، ہم کو ذرائع ابلاغ سے اس امداد کے حوالے سے اطلاعات موصول ہوئی ہیں امارات کے حکام کا فلسطینی حکام سےاس حوالے سے کوئی رابطہ نہیں ہوا ۔
واضح رہے کہ 3 ہفتے قبل بھی متحدہ عرب امارات کے طیارے نے مقبوضہ فلسطین کے لئے امدادی سامان کے ہمراہ صیہونی ریاست اسرائیل کے دارالحکومت تل ابیب کے بن گورئین ائیر پورٹ پر لینڈنگ کی تھی تاہم فلسطین انتظامیہ نے کووِڈ۔19 کے خلاف جدوجہد کے لئے متحدہ عرب امارات کی طرف سے براستہ اسرائیل بھیجے گئے امدادی سامان کو واپس لوٹا دیا تھا۔
دوسری جانب فلسطین کی وزیر صحت می کیلہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا تھا کہ "متحدہ عرب امارات کے طبّی سامان کے بارے میں ہمارے ساتھ کوئی رابطہ نہیں کیا تھا لہٰذفلسطینی حکومت ب اس امداد کو مسترد کرتی ہے