(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) کورونا وائرس کا شکار تین فلسطینی مزدور ہیں جو اسرائیلی علاقوں میں کام کرنے کے بعد واپس بیت المقدس آئے جس سے مزید 5 افراد اس بیماری کا شکار ہوئے۔
مقبوضہ فلسطین کی وزیر صحت می کیلہ نے رام اللہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا ہے کہ الخلیل شہر کے علاقے السموع میں 6 اور الظاھریہ میں کرونا کے مزید دو مریضوں کی تصدیق کی گئی ہے جس کے بعد مجموعی طورپر فلسطین میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 532 ہوگئی ہے۔
فلسطینی وزیر صحت کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس پھیلانے والے تین فلسطینی مزدور ہیں جو اسرائیلی علاقوں سے وہاں آئے اور ان کے میل جول سے مزید 5 افراد اس بیماری کا شکار ہوئے۔
انھوں نے بتایا کہ گز شتہ چوبیس گھنٹوں کےدوران غرب اور القدس میں کورونا کے مزید 37 مریض صحت یاب ہوئے ہیں اس وقت فلسطین میں اسپتالوں میں زیرعلاج کرونا کے مریضوں کی تعداد 369 ہے۔ مجموعی طور پرشمالی علاقوں میں کرونا کے 384 مریض سامنے آئے۔ القدس میں 219، غزہ میں پانچ مریض ہیں۔