(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) مقبوضہ فلسطین کے بعض علاقوں میں مکمل لاک ڈاؤن کے باوجود عالمی وباکے کنٹرول میں خاطرخواہ فوائد حاصل نہیں کئے جاسکیں ہیں، گذشتہ چوبیس گھنٹوں کےدوران مزید 23 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوکر دم توڑ گئے جبکہ 2032 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔
فلسطین وزیر صحت می الکیلہ کی جانب سے رام اللہ میں اپنےدفتر میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے انھوں نےبتایا ہے کہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کےدوران مقبوضہ فلسطین کے مختلف علاقوں میں عالمی وباسے متاثر ہوکر مزید 23 افراد جان کی بازی ہارگئے ہیں اور 2ہزار 32 نئے مریضوں کی تصدیق کی گئی ہے جبکہ اس دوران 1ہزار 6سو 65 مریضوں نے مہلک وائرس کو شکست بھی دی ہے۔
وزیرصحت نےبتایا ہے کہ مقبوضہ فلسطین میں کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ہونےو الے علاقے میں غرب اردن ہے جہاں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کےدوران 18افراد جاں بحق ہوئے جبکہ غزہ میں دو اموات اور 514 نئے کیسز کی تصدیق کی گئی۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ فلسطینی علاقوں میں کورونا کے صحت یاب ہونے والے مریضوں کا تناسب 89 اعشاریہ ایک فی صد، فعال کیسز 9 اعشاریہ 8 فی صد اور اموات ایک اعشاریہ ایک فی صد ہیں۔
وزارت صحت کے مطابق کورونا کے 206 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جب کہ 58 کو وینٹی لیٹز پررکھا گیا ہے۔