(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) فلسطین الیکشن کمیشن نے مقبوضہ فلسطین کے محصور شہر غزہ کا دورہ کیا اس دوران مزاحتمی تحریک حماس کی قیادت سے ملاقات میں ان کا کہنا تھا کہ ان کی کوشش ہے کہ تمام فلسطینی فریقین ایک پیج پر جمع سکیں ۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز فلسطینی الیکشن کمیشن کے چیئرمین ھشام کحیل کی قیادت میں ایک اعلیٰ اختیاراتی وفد نے صیہونی ریاست اسرائیل کی جانب سے گزشتہ تیرا سالوں سے محاصرے کا شکار فلسطینی شہر غزہ کا دورہ کیا اور اسلامی تحریک مزاحمت’حماس’ کی قیادت سے ملاقات کی۔
بیت حانونگذرگاہ سے داخل ہونے والے وفد کے سربراہ ھشام کحیل نے میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ غزہ کی پٹی میں حماس اور دیگر تمام فلسطینی سیاسی قوتوں کی قیادت سے ملاقات کا پروگرام لے کرآئے ہیں۔ اس دوران الیکشن کمیشن کا وفد فلسطین کی سیاسی، سماجی اور دینی جماعتوں کے رہ نمائوں سے بھی ملاقات کرے گا۔
خیال رہے کہ فلسطینی الیکشن کمیشن کے وفد نے ایک ایسے وقت میں غزہ کی پٹی کا دورہ کیا ہے جب حال ہی میں فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس نے پارلیمانی اور صدارتی انتخابات کرانے کا اعلان کیا تھا تاہم انتخابات کے لیے تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا۔