(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) فلسطین تھارٹی کے زیر اانتظام قائم رابطہ کمیٹی برائے اسرائیل کی قابض ریاست سے رابطے ارو تعلقات بڑھانے کی کوششیں جاری ، فلسطینی عوامی، سماجی، سیاسی اور ابلاغی حلقوںمیں شدید غم غصہ ، کہتے ہیں فلسطین اتھاٹی ہمارے شہداء کی قربانی کی تذلیل کررہی ہے۔
فلسطینی عوامی، سماجی، سیاسی اور ابلاغی حلقوں کا فلسطین اتھارٹی کی سرکاری سرپرستی میں اسرائیلی ریاست کے ساتھ رابطوں کیلئے تحریک فتح کے رہ نما محمد المدنی کی سربراہی میں قائم کردہ ماتحت ‘رابطہ کمیٹی برائے اسرائیل کی قابض ریاست کے ساتھ بڑھتے ہوئے تعلقات اور حال ہی میں فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس کی جانب سے رام اللہ میں اپنے صدر دفتر میں اسرائیل سے رابطہ کمیٹی کے ارکان سے ملاقات اور اس اسرائیل کے ساتھ رابطوں میں آنے والی مشکلات پرتبادلہ خیال پر سخت ردعمل کا اظہا رکرتے ہوئےکہا گیا ہے کہ قابض صیہونی ریاست کے ساتھ دوستانہ مراسم قائم کرنے والی کمیٹی فلسطینی شہداء کے خون کے ساتھ غداری ہےکررہی ہے۔
سماجی تنظیم المیزان کے سربراہ کا کہنا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی کے ماتحت کمیٹی کے اسرائیلیوں کے ساتھ ساتھ فلسطینی اتھارٹی بھی نہتے فلسطینیوں کے قتل عام میں ملوث صیہونی حکام کی ضیافتیں کررہی ہے جو کسی بھی طرح قابل قبول نہیں ہوسکتا ۔