(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) مقبوضہ فلسطین میں متعین انسانی حقوق کے مبصرین کا کہنا ہے کہ صیہونی ریاست کے مظالم اپنی جگہ لیکن فلسطینی اتھارٹی بھی فلسطینیوں کے خلاف انسانی حقوق کی بدترین پامالیوں کی کی مرتکب ہورہی ہے۔
مقبوضہ فلسطین میں متعین انسانی حقوق کے مبصرین اور مندوبین نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ صدر محمود عباس کے زیر انتظام چلنے والی فلسطین اتھارٹی کی جانب سے شہریوں کی بنیادی آزادیوں کو کھلے عام پامال کیا جاتا رہا ہےگزشتہ تین ماہ ستمبر، اکتوبر اور نومبر میں فلسطینی اتھارٹی کی طرف سے انسانی حقوق کی پامالیوں کے 954 واقعات سامنے آئے ہیں جو ماضی کے مقابلے میں سے انسانی حقوق کے حوالے سے سب سے زیادہ ہیں ۔
سیاسی اسیران کے اہل خانہ مشتمل کی کمیٹی کا کہنا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی کی طرف سے شہریوں کی سیاست بنیادوں پر گرفتاریوں، طبی، گھروں میں نظر بندی، گھروں پر چھاپے، ورکنگ مقامات پرچھاپے، فلسطینی اتھارٹی کی پولیس اور اسرائیلی فوجیوں کے ساتھ تعاون جیسے واقعات میں اضافہ ہوگیا۔