(روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) غزہ جانے والے امدادی قافلے گلوبل صمود فلوٹیلا کے غزہ کے قریب پہنچتے ہی اٹلی نے دھوکہ دے دیا اور اپنا بحری جہاز حدود میں داخل ہونے سے پہلے واپس بلانے کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق غزہ کے محصور عوام کے لیے امداد لے جانے والا بین الاقوامی قافلہ گلوبل صمود فلوٹیلا غزہ کے قریب پہنچ گیا ہے۔ تاہم اٹلی نے قافلے کو ساتھ لے جانے کے بجائے اپنی بحریہ کا جہاز حدود میں داخلے سے پہلے ہی واپس بلانے کا اعلان کر دیا۔
اطالوی حکام نے کہا کہ فلوٹیلا جب غزہ سے ایک سو پچاس ناٹیکل میل کے فاصلے پر پہنچا تو اطالوی فریگیٹ رک گیا تاکہ قابض اسرائیل کے ساتھ کسی ممکنہ تنازع سے بچا جا سکے۔