(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) غزہ میں قابض فوج نے فلسطینی کسانوں سمیت چرواہوں پر فائرنگ کر دی۔
مقامی ذرائع سے موصول ہونے والی خبر کے مطابق آج صبح سویرے مقبوضہ فلسطین میں قابض اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی کے جنوب میں خان یونس کے مشرقی علاقے میں زرعی زمینوں پر کام کرتے کسانوں اور آس پاس موجود مویشیوں کے ریوڑ لے جاتے چرواہوں پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں زمینوں پرکام میں مشغول کسانوں اور چرواہوںکو فوری طور پر محفوظ مقام پر منتقل ہونا پڑا جبکہ فائرنگ کی آواز سے مویشیوں میں بھگدڑ مچ گئی اورکئی مویشی راستے سے بھٹک کر کے گمشدہ ہوگئے۔
خیال رہے کہ قابض صہیونی فوجی غزہ کی پٹی کے مشرق اور شمال میں روزانہ کی بنیاد پر فلسطینی کسانوں اور انکی زمینوں پر فائرنگ کرتے رہتے ہیں آج صبح کی علاقےمیں صہیونی فوج کی بلاجواز فائرنگ کے بعد لوگ گھروں میں محصور ہوگئے ہیں۔