(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) مقبوضہ فلسطین کے شہر غزہ کے وسطیٰ علاقے نصیرت پناہ گزین کیمپ میں قائم مرکزی بازار میں ایک بیکری میں گیس سلنڈر سے لگنے والی آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے اردگرد کی دیگر دکانوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا جس کے باعث لاکھوں شیکل کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا.
وزارت صحت کے ترجمان ایاد البزم نے ایک پریس کرتے ہوئے تصدیق کی ہے کہ سول ڈیفنس اور پولیس کی بھاری نفری نے وسطی غزہ میں واقع نصیرات مارکیٹ کے علاقے میں لگی خوفناک آگ پر قابو پالیا ہے تاہم آتشزدگی سے ہونے والے نقصان کا اندازہ لگایا جارہا ہے