(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) حماس کے سینئر عہدیدار کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس نے دنیا میں تباہی مچارکھی ہے تاہم غزہ کی صورتحال ایسی نہیں کہ لاک ڈاؤن کیا جائے ، غزہ میں کورونا وائرس غرب اردن کی گذرگاہوں سے داخل ہوسکتا ہے اس خطرے کے پیش نظر سرحدی چوکیوں پر پہرا سخت کردیا گیا ہے۔
مقبوضہ فلسطین میں صیہونی مظالم کے خلاف برپرپیکار اسلامی تحریک مزاحمت’حماس’ کے سینئر عہدیدار اور غزہ کے صدر یحییٰ السنوار نے الاقصیٰ ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے غزہ شہر میں لاک ڈاؤن کرنے کی تجویز پر کہا ہے کہ غزہ کے علاقےمیں کورونا وائرس کے باعث لاک ڈاؤن کا فیصلہ نہیں کیا گیا، غزہ میں مسافروں کی آمد ورفت جاری رہے گی ابھی حالات ایسے نہیں کہ غزہ میں لاک ڈاؑن کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ غزہ کے علاقے میں کرونا غرب اردن کی گذرگاہوں سے آسکتا ہے اس خطرے کے پیش نظر سرحدی چوکیوں پر پہرا سخت کردیا گیا ہے، انھوں نے مزیدبتایا کہ رفح گذرگاہ پر صرف دو روز کے دوران قرنطینہ سینٹر قائم کردیا گیا تھا اور غزہ آنے والے مسافروں کو سرحدی علاقے میں ہی قرنطینہ میں رکھا گیا ہے ۔