(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ )مقبوضہ فلسطین میں غزہ کے علاقوں میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے لگائے گئے کرفیو میں نرمی کرتے مساجد کو دوبارہ کھول دیاگیا ہے۔
ذرائع کے مطابق مقبوضہ فلسطین میں وزارت داخلہ کے ترجمان ایاد البزم کی جانب سے جاری کردہ بیان جاری کے مطابق غزہ میں عالمی وباء کورونا کو روکنےکیلئے نافذکردہ کرفیوں کے بہترین نتائج برآمد ہورہے ہیں جس کے بعد کورونا کے باعث بند مساجد کھول دی گئی ہیں جبکہ شہر میں جمعہ اور ہفتے کے روز کرفیو کے وقت کو شام چھ سے کم کر کے شام آٹھ بجے سے صبح چھ بجے تک کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ مقبوضہ فلسطین کے علاقے غزہ میں تیزی سے پھیلتے کورونا وائرس پر قابو پانے کے لیے کرفیو نافذ کر دیا گیا تھا جس کے بہتر نتائج کےبعد مساجد پر لگائی گئی پابندی کو اٹھا لیا گیا۔