(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) سعودی عرب نے اسرائیل کی جانب سے غزہ میں کی جانے والی وحشیانہ بمباری اور اس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 36 افراد کی شہادت پر اظہار افسوس کرتے ہوئے نہتے شہریوں پر حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
سعودی عرب کے سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق، سعودی فرمانرواں شاہ سلمان بن عبد العزیز کی زیرصدارت کابینہ کے ہفتہ وار اجلاس میں کابینہ نے غزہ پر اسرائیلی حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ پر اسرائیلی حملے بین االاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔
سعودی کابینہ نے اسرائیلی حملوں میں درجنوں شہریوں کی شہادت جبکہ سیکڑوں کے زخمی ہونے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح کی جارحیت "بین الاقوامی قانون ، انسانیت کے اصولوں اور بین الاقوامی کنونشنوں کی خلاف ورزی قرار دیا۔” اسرائیل کو انسانی حقوق کو نگہبانی کرنی چاہئے۔