• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 27 نومبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

غزہ کی ماں حاجہ رضا، پانچ بیٹے شہید، 36 یتیم بچوں کی واحد کفیلہ

حاجہ رضا اپنے پانچ شہید بیٹوں کے 36 یتیم بچوں کی واحد سہارا بن گئیں۔

جمعرات 27-11-2025
in خاص خبریں, صیہونیزم, غزہ
0
غزہ کی ماں حاجہ رضا، پانچ بیٹے شہید، 36 یتیم بچوں کی واحد کفیلہ
0
SHARES
2
VIEWS

غزہ ۔ روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ

غزہ کے علاقے دیر البلح کے کنارے خیموں کی بے کراں وادی میں جہاں ہوا بھی سسکیوں کی طرح چلتی ہے، ایک بوسیدہ سا خیمہ ہے۔ اسی خیمے میں حاجہ رضا علیوہ بیٹھتی ہیں۔ وہ فلسطینی ماں جس کی عمر ساٹھ برس کے لگ بگ ہے مگر غموں نے اس کے چہرے پر صدیوں کے بوجھ رقم کر دیے ہیں۔
قابض اسرائیل کی سفاکیت نے اس کا گھر اجاڑ کر اسے یتیموں کی ایک پناہ گاہ بنا دیا ہے۔

اس کی بانہوں میں ایک ماہ کی ننھی بچی سسکیاں بھرتی ہے۔ یہ ان چھتیس یتیم پوتے پوتیوں میں سب سے چھوٹی ہے جن کے سروں سے ایک ہی حملے میں باپ کا سایہ چھین لیا گیا۔

وہ بچے جن کے والد یعنی حاجہ رضا کے پانچ جوان بیٹے غزہ پر تازہ جارحیت میں شہید کر دیے گئے۔
پانچ جوان بیٹے… پانچ چراغ… جو ایک ہی جھٹکے میں بجھا دیے گئے۔

ذمہ داری نہیں… ایک پہاڑ

حاجہ رضا کے لیے زندگی اب سانس لینے کا نام نہیں۔ یہ ایک ایسا پہاڑ ہے جسے وہ روز اپنے نحیف کندھوں پر اٹھا کر چلتی ہیں۔ پندرہ بار بے دخلی کا دکھ، گرنے والی خیموں کا خوف، چیختے دھماکوں کا ملبہ اور اس ملبے کے نیچے اپنے بچوں کی آخری سانسیں۔ مگر یہ ماں پھر بھی کھڑی رہی۔ ٹوٹ کر بھی قائم رہی۔

وہ کانپتی آواز میں کہتی ہیں ۔”ہسپتال میں آنکھ کھلی، شوہر پاس بیٹھے تھے۔ میں نے اپنے بیٹوں کے بارے میں پوچھا۔ ایک کا پوچھتی، جواب ملتا، شہید ہو گیا۔ دوسرے کا پوچھتی، جواب وہی۔ یوں لگا جیسے میرا دل ایک ہی لمحے میں کئی بار پھٹ گیا ہو”۔

ایک ہی وحشیانہ حملے میں محمد، محمدین، عزات، رشا اور نائلہ سب اس کی آنکھوں سے چھین لیے گئے۔ کئی پوتے پوتیاں بھی شہید ہو گئے۔
یہ ماں آج بھی اپنے اندر ایک قبرستان اٹھائے پھر رہی ہے، مگر زبان پر شکوہ نہیں۔ بس صبر۔

زخموں کے ساتھ بھی وہ ہسپتال کے بستر سے اٹھ کھڑی ہوئیں تاکہ کوئی یتیم بچہ پکار کر خالی سہارا نہ پائے۔
وہ بچوں کے ساتھ پیدل چلتی ہوئی النصيرات پہنچیں اور تین راتیں زمین پر لیٹ کر گزاریں۔

سردی کے تیر… اور بے بسی کا زہر

بچے سردی سے ٹھٹھر رہے تھے۔ کوئی پناہ نہیں، کوئی دیوار نہیں۔ ایک مقامی آدمی نے رحم کھایا اور اپنی زمین میں خیمہ دے دیا۔
دس دن بعد جب جنگ بندی ہوئی تو وہ غزہ لوٹ آئیں۔

آج حاجہ رضا الشجاعیہ میں اپنے تباہ شدہ گھر کے ملبے پر خود بنائے گئے کپڑے اور لوہے کے ملے جلے ٹکڑوں کے خیمے میں رہتی ہیں۔
وہ پرانا بستر بھیگا ہوا ہے، بچے سردی سے کپکپاتے ہیں۔ گذشتہ بارش میں خیمہ مکمل طور پر پانی میں ڈوب گیا۔

اس لمحے کی اذیت بیان کرتے ہوئے ان کی آنکھیں پھر بھیگ جاتی ہیں ۔ "ان دنوں کی سردی میرے بچوں کی شہادت کے دنوں سے زیادہ ظالم تھی۔ میں اپنے یتیم پوتوں کے سامنے بے بس کھڑی تھی… کچھ نہ کر سکی۔ بس اللہ کا نام لیا”۔

ان کا شوہر بڑھاپے کی عمر میں بے حد کمزور ہو چکا ہے۔ یوں سارا بوجھ اسی ماں پر آن پڑا ہے جو ایک پوری نسل کھو چکی ہے اور اب ایک نئی نسل کا سہارا ہے۔

یہ ماں اکیلی نہیں… پوری غزہ کی دھاڑ ہے

حاجہ رضا کی کہانی ان گنت فلسطینی گھروں کی کہانی ہے۔ غزہ میں آج ہزاروں بچے اس دنیا میں تنہا رہ گئے ہیں۔ ستاون ہزار یتیم بچے ،چالیس ہزار وہ جن کے والدین یا دونوں شہید ہو گئے۔ ایک کے بعد ایک خاندان مٹتا گیا، مگر غزہ کی مائیں اب بھی کھڑی ہیں۔

حاجہ رضا اپنی ننھی پوتی کو سینے سے چمٹا کر دھیمی مگر مضبوط آواز میں کہتی ہیں "جب تک غزہ میں ایک بھی بچے کی ہنسی باقی ہے، زندگی ختم نہیں ہوئی۔”

تباہ حال مکانات اور ملبے کے بیچ اس ماں کی گود میں غزہ کا اصل چہرہ دکھائی دیتا ہے:
نہ جھکنے والا عزم، خاکستر سے اٹھتا ہوا امید کا نور اور وہ زندگی جسے بربادی بھی جھکنے نہیں دیتی۔

Tags: Free PalestineGaza under attackHuman rights violationIsraeli aggressionWar crimes in Gazaاسرائیلی قبضہعالمی یکجہتیغزہ میں نسل کشیفلسطینی مزاحمتمسجد اقصیٰ
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.