(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) ترک صدر کے ترجمان نے کہا ہے کہ ان کاملک نام نہاد دفاع کے نام پر غزہ پر صیہونی فضائیہ کے حملے کو شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہے اور فوری طور پر ان حملوں کے سدباب کی اپیل کرتا ہے۔
ترک صدر رجب طیب اردگان کے ترجمان ابراہیم قالن نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں غزہ پر گذشتہ روز صیہونی فوج کی جانب سے دفاع کے نام پر کی جانے والی بمباری کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتےہوئے کہا ہے کہ ترکی غزہ میں صیہونی دہشتگردی کے خلاف فلسطینی عوام کے شانہ بشانہ ہونے کی ایک بار پھر تائید کرتا ہے۔
انھوں نے کہا کہ’’اس مقدس ماہ رمضان میں غزہ پر اسرائیل کے مذموم فضائی حملےغیر انسانی ہیں جس کا فوری سدبات ہونا چاہئے ۔
واضح رہے کہ گذشتہ روز مقبوضہ فلسطین میں صہیونی فضائیہ کی جانب سے محصور شہر غزہ کی پٹی میں فضائی حملہ کیا گیا جس میں اسلامی تحریک حماس کی حماس کی ملٹری سائیٹس اور اسلحہ ڈپو کو تباہ کرنے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کارروائی غزہ کی جانب سے صیہونی ریاست پر داغے گئے میزائل حملوں مل
کے جواب میں کی گئی۔