(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) غاصب صیہونی دشمن نے گذشتہ چوبیس گھنٹوں کےدوران خواتین اور بچوں سمیت مزید 40 فلسطینیوں کو شہید اور 224 کو زخمی کردیا۔
فلسطینی وزات صحت نے غیر قانونی صیہونی ریاست کی جانب سے غزہ میں دہشتگردی اور وحشیانہ بمباری کے نتیجےمیں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تازہ تفصیلات جاری کی ہیں جس میں بتایاگیا ہے کہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صیہونی دشمن نے غزہ کے مختلف علاقوں میں توپخانے اور طیاروں سے وحشیانہ بمباری کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے جس کے نیتجےمیں 24 بچوں اور 12 خواتین سمیت 40 فلسطینی شہید جبکہ 224 زخمی ہوگئے ہیں ۔
غزہ پر سات اکتوبر سے جاری اسرائیلی دہشتگردی میں اب تک 15 ہزار سے زائد بچوں اور 11 ہزار سے زائد خواتین سمیت 37,834 فلسطینی شہید اور 86,858 زخمی ہو چکے ہے۔