(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صیہونی فوج نے غزہ میں پانچ ماہ کے دوران 15 ہزار بچے اور 8 ہزار خواتین شہید ہوچکے ہیں جبکہ 20 ہزار سے زائد لاپتہ ہیں۔
غزہ میں وزارت صحت نے اعلان کیا کہ 7 اکتوبر سے اب تک جاری 156 دنوں کے دوران غاصب صیہونی فوج نے محصور غزہ کے نہتے شہریوں پر وحشیانہ بمباری کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے جس کے نیتجےمیں 15 ہزار بچوں اور 8 ہزار خواتین سمیت اتک ب 31,045 فلسطینی شہید اور 72,654 زخمی ہوگئے ہیں۔جب کہ اسرائیل کی طرف سے فلسطینیوں کے خلاف جاری فاقہ کشی کی پالیسی حالیہ دنوں میں اپنی انتہا کو پہنچ چکی ہے۔