(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) محصور شہر غزہ کے علاقوے رفح کے مقام پرمزید دو فلسطینی باشندوں میں کورونا وائرس کی تصدیق کی گئی ہے، دونوں نئے مریضوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
مقبوضہ فلسطین کے محصور شہر غزہ وزارت صحت کے ترجمان اشرف القدرہ نے بتایا کہ غزہ میں سرحدی علاقے رفح کے مقام پرمزید دو فلسطینی باشندوں میں کوروناوائرس کی تصدیق کی گئی ہے جس کے بعد غزہ میں عالمی وباء سے متاثرین کی تعداد 11جبکہ غزہ سمیت فلسطین کے دیگر علاقوں میں کورونا کے متاثرین کی تعداد 119 ہوگئی ہے تاہم دونوں نئے مریضوں کی حالت خطرے سے باہر ہے جن کو قرنطینہ میں بھیج دیا گیا ہے۔
دوسری جانب غرب اردن میں فلسطینی حکومت کے ترجمان ابراہیم ملحم نے کہا کہ الکرامہ گذرگاہ پر90 فلسطینیوں کے خون کے نمونے لیے گئے ہیں۔