(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) فلسطینی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ غزہ میں کورونا سے متاثر پانچ مریض مکمل صحت ہوگئے ہیں جس کےبعد غزہ میں متاثرین کی تعداد 7 رہ گئی ہے۔
فلسطینی وزارت صحت کے ترجمان ایاد البزم کی جانب سےجاری بیان میں بتاگیا ہے کہ مقبوضہ فلسطین کے محصور شہر غزہ میں گزشتہ ایام میں کورونا وائرس کا کوئی نیا کیس سامنے نہیں آیا ہے جبکہ پہلے سے متاثرین میں سے پانچ مریض مکمل صحتیاب ہوچکے ہیں جس کے بعد غزہ میں کورونا وائرس سے متاثرین کی تعداد سات رہ گئی ہے ۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ کورونا وائرس کو غزہ میں مزید پھیلنے سے روکنے کیلئے غیر معمولی اقدامات کئے گئے ہیں سرحدی چوکیوں پر چیکنگ اور اسکریننگ کو مزید سخت کردیا گیا ہے ۔