(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) وزارت صحت کا کہنا ہے کہ عالمی وباء سے متاثر دو نوں مریض حالیہ بیرون ملک سفر کرکے واپس غزہ پہنچے تھے۔
مقبوضہ فلسطین کی وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے دو نئے مریضوں کی تصدیق کرتے ہوئےبتایا ہے کہ غزہ میں متاثرین کی تعداد 15 ہوگئی جبکہ مقبوضہ فلسطین میں متاثرین کی مجموعی تعداد 439 ہوگئی ہے ۔
جاری بیان میں کہا گیاہے کہ کورونا وائرس سے متاثر دونوں مریض بیرون ملک سے واپس لوٹے ہیں جن میں ایک خاتون اور ایک مرد شامل ہے تاہم ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
خیال رہے کہ غزہ میں کورونا کے 15 مصدقہ مریضوں میں سے 9 صحت یاب ہونے کے بعد گھروں کو جا چکے ہیں۔فلسطینی وزارت صحت کے ترجمان ابراہیم ملحم نے ایک بیان میں بتایا کہ اتوار کی شام کومزید 35 مشتبہ مریضوں کو طبی معائنے کے لیے قرنطینہ منتقل کیا گیا ہے۔