(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مقبوضہ فلسطینی علاقہ غزہ میں کورونا وائرس کا شکار ہونے والے افراد کی تعدادمیں مزید اضافہ ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق فلسطینی وزارت صحت کی جانب سےکورونا وائرس کے حوالے سے جاری کردہ یومیہ رپورٹ کے مطابق مقبوضہ فلسطین کے محصور علاقے غزہ میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وباکی جانچ کے لیے افراد کے 1734 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں 154 افرادمیں وبا سے متاثر ہونے کے اثرات پائے گئے ہیں جبکہ1 شخص جان کی بازی ہار گیا ،ساتھ ہی غزہ میں کورونا وائرس سے متاثرہ 123 افراد کے صحت یاب ہونے کی مصدقہ اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
قابض ریاست میں گذشتہ ماہ مارچ سے اب تک غزہ کی پٹی میں عالمی وبا کے پھیلاؤ سے اب تک مجموعی طور پر متاثرہ افراد کی کل تعداد 55430 بتائی جاتی ہے جن میں 3344افراد وبا سے متاثر ہوئے ہیں جبکہ 53097مریض شفایاب ہوئے ہیں البتہ وبا کے باعث جاں بحق ہونے والوں کی مجموعی تعداد 535 بتائی جاتی ہے۔