(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) غزہ کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ابھی تک 1680 افراد کورونا وائرس کے ٹیسٹ کیے گئے مگر کوئی نیا کیس سامنے نہیں آیا تاہم 930 افراد قرنطینہ میں ہیں۔
فلسطین کے محصور شہر غزہ میں وزارت صحت کے ترجمان ایاداالبزم نے بتایا ہے کہ غزہ میں کورونا وائرس کا شکار افراد کی تعداد 9 ہے اور کوئی نیا کیس سامنے نہیں آیا ہے ، بیرون ملک سے آنے والے تمام افراد پرگہری نظر رکھی ہوئی ہے 1680 افراد کے ٹیسٹ کیئے گئے ہیں جبکہ کورونا وائرس سےمتاثر ہونے کے شبے میں 930 افراد قرنطینہ میں ہیں۔
واضح رہے کہ مقبوضہ فلسطین میں عالمی وباء کورونا وائرس کے پھیلاؤ سے بچاؤ کیلئے غیرمعمولی اقدامات کئے جارہےہیں اور تعلیمی اداروں سمیت ہر طرح کے عوامی مراکز کوایک ماہ کیلئے بند کردیا گیا ہے ۔